7 جون، 2022، 9:59 AM

برطانوی وزیر اعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی

برطانوی وزیر اعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی

برطانوی وزیر اعظم اور کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم اور کنزرویٹیو پارٹی کے سربراہ بورس جانسن کےخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد 211 ووٹ سے ناکام ہوگئی۔ 59 فیصد ارکان پارلیمنٹ نے بورس جانسن پر اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بورس جانسن کے حق میں 211 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 148 ووٹ پڑے۔ بورس جانس کو کامیابی کیلئے 180 ووٹ درکار تھے۔

News ID 1911118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha